گگو منڈی، لیب ٹیکنیشن کی لاپروائی سے مریضہ جاں بحق

گگو منڈی، لیب ٹیکنیشن کی لاپروائی سے مریضہ جاں بحق

  

گگو منڈی(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو بورے والا کے لیب ٹیکنشن کی مبینہ مجرمانہ لا پرواہی سے مریضہ جان کی بازی ہار گئی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری ڈاکٹر محمد اسلم اور محمد فیصلرمضان نے  بتایا کہ ان کی عزیزہ نسیم بی بی جو کہ شوگر کی مریضہ تھی اس(بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

 کی طبعیت اچانک بگڑ گئی تو اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے کر گئے  اور اسے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہم نے اس کا شوگر لیول ٹیسٹ کروانے کے لیے لیب ٹیکنشن محمد بشیر سے رابطہ کیا تو اس نے ٹیسٹ کرنے سے انکار کر دیا اور پرائیویٹ لیب پر بھجوا دیا اس دوران مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی اور پرائیویٹ لیب کی رپوٹ کے مطابق اس کا شوگر لیول 600تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا متوفیہ کے لواحقین نے کہا ہے کہ اگر بر وقت مریضہ کے ٹیسٹ ہو جاتے اور اس کا علاج شروع ہو جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی انہوں نے ڈی سی وہاڑی،ای ڈی او ہیلتھ اور اے سی بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ لیب ٹیکنشن محمد بشیر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -