ملک انتہائی ناز ک دور سے گزر رہا ہے، انجینئر امیر مقام

  ملک انتہائی ناز ک دور سے گزر رہا ہے، انجینئر امیر مقام

  

 نوشہرہ کینٹ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک انتہائی ناز ک دور سے گزر رہا ہے ایک طرف کورونا نے ملک کی اقتصادی، معاشی توازن کو بے قابو کر دیا ہے تو دوسری طرف ملک کے موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشی اور اقتصادی حالات روز بروز ابتر ہوتے جارہے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ عوام ان نالائق حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں اور ان نالائقوں کو ان کے سلیکٹرز سمیت ملک بدر کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے ممتاز قانون دان پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر کارکن اور رہنما بھی موجود تھے انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کی ترقی و خوشحالی کا کوئی خاطر خواہ منصوبہ نہیں ہے عوام مہنگائی بیروز گاری لاقانونیت کی چکی پیں پس رہے ہیں ہر طرف اقرباء پروری نے ڈھیرے جما دئیے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کہاں گئے عمران نیاز ی کے وہ دعوے کو دعوے ہی رہے کیوں کہ ان دعووں میں ان کا کوئی بھی دعویٰ عملی جامعہ نہ پہن سکا اور ان کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کے دن گنے جاچکے ہیں کیوں کہ موجودہ حکومت کورونا جیسی وبا میں بھی عوام، تاجر برادی کو وہ ریلیف فراہم نہ کر سکی جس کا ان کو ضرورت تھی اور اب وہ دن دور نہیں کہ عمران نیاز ی اپنی پوری ٹیم سمیت حکومت سے نودوگیارہ ہو جائیں گے  

 امیر مقام

مزید :

پشاورصفحہ آخر -