ایران نے ویانا جوہری مذاکرات  میں ابتدائی معاہدے کی تردید کر دی

ایران نے ویانا جوہری مذاکرات  میں ابتدائی معاہدے کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے ویانا میں جاری بات چیت کے دوران ابتدائی معاہدہ طے پا جانے کی  تردید کی ہے ، یہ مذاکرات مشترکہ جامع عمل منصوبہ (جے سی پی او اے)کے نام سے مشہور 2015 کے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے کیے جا رہے ہیں۔وزارت کے ترجمان سعید خطیب زادہ نیپیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ابتدائی معاہدہ جیسی کوئی چیز نہیں ہے اور جب تک تمام شرائط پوری نہیں ہو جاتیں کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔خطیب زادہ نے بتایا کہ اب بھی بات چیت جاری ہے اور ویانا میں بات چیت کرنیوالے فریقین کی جانب سے کام کا ایک اہم حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ مزید بتایا کہ بقایا امور کے حل کیلئے سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماتحت امریکی انتظامیہ نے مئی 2018 میں جے سی پی او اے سے دستبردار ہوتے ہوئے ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
ایران