پیر محل، ٹریکٹر ٹرالی، رکشہ میں تصادم، 3بچوں سمیت5افراد جاں بحق، 4زخمی 

پیر محل، ٹریکٹر ٹرالی، رکشہ میں تصادم، 3بچوں سمیت5افراد جاں بحق، 4زخمی 

  

 پیرمحل(نمائندہ خصوصی+نمائندہ پاکستان) درکھانہ روڈ پر واقع پکی بستی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ میں ہونیوالے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کے گاؤں 452ج ب ہیراں والا کے رہائشی محمد منیر،محمد طارق،ارسلان،محمداسداور حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں جبکہ نذیر احمد،علی اصغر،محمد فاروق اورسائرہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس پیرمحل اور ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا۔تشویشناک حالت کے پیش نظر محمد فاروق،علی اصغراور سائرہ بی بی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کو قبضہ میں لیکر حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔بدقسمت خاندان خانیوال سے براستہ درکھانہ اپنے آبائی شہر جھنگ جارہا تھا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -