بھیرہ، عید پر دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3نوجوانوں کی نعشیں برآمد، ایک کو زندہ نکال لیا گیا 

بھیرہ، عید پر دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3نوجوانوں کی نعشیں برآمد، ایک کو ...

  

 بھیرہ (نمائندہ پاکستان) عید کے دن پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ہرن پور کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے  تین نوجوانوں کی لاشیں تلاش کر لی گئیں،ایک کو زندہ نکال لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈونڈوٹ فیکٹر ی سے ملحقہ آبادی کے چار نوجوان موٹر سائیکلوں پر سیر کرتے ہوئے چک نظام ملکوال کے مقام پر دریائے جہلم کے کنارے آئے اورکچھ ہی دیر بعدنہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو 1122 پنددادنخان نے 18 سالہ محمد حسنین، 18 سالہ محمد عثمان اور 18 سالہ محمد حارث کامران کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں جبکہ 15 سالہ جبار کو زندہ نکال لیا گیا اس موقع پر تحصیل انتظایہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

لاشیں برآمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -