قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلا س کا84 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آج اسلام آباد کے فارم ہاوسز، رہائشی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر تشویش کے متعلق توجہ دلاو¿ نوٹس کارروائی کا حصہ ہونگے جبکہ سول سروسز ایکٹ 1973 کی خلاف ورزی کرکے 3 سو سے زائد سی ایس ایس افسران کی جبری ریٹائرمنٹ کے معاملہ پر توجہ دلاو¿ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہوگا۔
اراکین کی طرف سے پیش کردہ نجی بلوں کو بھی ایوان کے ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ممبران اسمبلی کے نجی بلوں پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی متعلقہ کمیٹی چیئرمینوں کی طرف سے پیش کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -