عمرا ن خان ملک چلانے میں نا کام ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو

عمرا ن خان ملک چلانے میں نا کام ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو
عمرا ن خان ملک چلانے میں نا کام ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدارتوہتھیالیامگروہ ملک چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیامیں مہنگائی کی سالانہ شرح15فیصدتک پہنچ گئی ہیں،معاشی ترقی کاپیمانہ جی حضوری کرنےوالے افسران کی رپورٹیں نہیں بلکہ عام آدمی کے چہرے کی مسکراہٹ ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس ملک کے وزیراعظم کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ اور نہ آتا ہو، وہ کیسے مہنگائی کا خاتمہ کرے گا۔مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔

مزید :

قومی -