حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے، فواد چوہدری

حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے، فواد چوہدری
حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے طاقتورترین لوگ بھی قانون سے مبرانہیں ہیں۔عمران خان کی حکومت میں ہی ہوسکتاتھاکہ اگرالزامات لگیں توتحقیقات ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغامات میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراءنہیں۔

فواد چوہدری نے رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے کہا کہ کمشنر نے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس سکینڈل میں شریک تھے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے، ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے،الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔

مزید :

قومی -