کترینہ کیف کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ وکی کوشال کو سالگرہ پر مبارکباد

کترینہ کیف کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ وکی کوشال کو سالگرہ پر مبارکباد
کترینہ کیف کی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ وکی کوشال کو سالگرہ پر مبارکباد

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وکی کوشال اپنی 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،انہیں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی سلیبرٹیز اور مداحوں کے مبارکباد کے  پیغامات موصول ہو رہے ہیں ، ایسے میں انہیں کترینہ کیف کی جانب سے بھی مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ، کترینہ کے متعلق افواہیں اڑائی جا رہی ہیں کہ وہ وکی کوشال کیساتھ ڈیٹنگ کر چکی ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری میں وکی کوشال کی اروناچل پردیش کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ میں لکھا گیا ، ہیپی برتھ ڈے وکی کوشال ، تم اسی طرح مسکراتے رہو ۔

اتوار کو وکی کوشال کی سالگرہ تھی ۔ کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

کترینہ کیف اس وقت سوریاونشی ، فون بھوت اور ٹائیگر تھری کے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب وکی کوشال کو آخری مرتبہ 2020میں آنے والی بھوت فلم کے پارٹ ون دی ہنٹڈ شپ میں دیکھا گیا تھا۔اب وہ سردار ادھم سنگھ ، سام بہادر اور مسٹر لیلے جیسی فلموں کی تیاری کر رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -