سکھر جیل میں قیدی گروہوں کا تصادم ، چار قیدی زخمی 

سکھر جیل میں قیدی گروہوں کا تصادم ، چار قیدی زخمی 
سکھر جیل میں قیدی گروہوں کا تصادم ، چار قیدی زخمی 

  

سکھر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینٹرل جیل سکھر میں قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے چار قیدی زخمی ہو گئے ، جھڑپ چانڈیو اور علوی گروہوں کے مابین کالا چکر پوائنٹ پر ہوئی ۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار قیدی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں علوی گروپ کے جمشید علوی ، فاروق اور محرم شاہ اور قادر بخش شامل ہیں ۔

جیل انتظامیہ نے چانڈیو گروپ کے سرغنہ فاروق چانڈیو کو ایک علیحدہ جگہ قید کر دیا۔

مزید :

قومی -