اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، وزیر اعلیٰ ...
اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا۔ نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

وزیرا علیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے فوری کردار ادا کرے۔

مزید :

قومی -