مسئلہ فلسطین پر صرف پاکستانی موقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا، شاہ محمود قریشی
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے صر ف پاکستان کے موقف سے خاص نتیجہ نہیں نکلے گا ، بہت سے اسلامی ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ان ممالک کو بھی ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ترکی میں موجودہوں،فلسطینی وزیرخارجہ نے بھی آج ترکی پہنچناتھا،مگر ان کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے،ہم ترکی میں فلسطینی وزیرخارجہ کاانتظارکریں گے،کوشش ہے کہ کل فلسطینی وزیرخارجہ ہمیں استنبول میں جوائن کرلیں۔ترکی سے ہم نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے جہاں دیگراسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بہت ظلم کررہاہے،تمام اسلامی دنیاکومتحدہوناپڑے گا،اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ترکی نے انتہائی سخت موقف اپنایاہے،ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پرمتفق ہیں اورترک عوام بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ نیویارک روانہ ہوں گے۔