کورونا وائرس، صوبے بھر میں پابندیاں نرم کر دی گئیں لیکن کون کونسی چیزیں بند رہیں گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا 

کورونا وائرس، صوبے بھر میں پابندیاں نرم کر دی گئیں لیکن کون کونسی چیزیں بند ...
کورونا وائرس، صوبے بھر میں پابندیاں نرم کر دی گئیں لیکن کون کونسی چیزیں بند رہیں گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس بند رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جب کہ ڈائن ان ٹیبل سروس پر بھی پابندی برقرار ہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔

مزید :

قومی -