پاک فوج نے روس کی تیار کردہ ویکسین کی 20لاکھ ڈوزز کی خریداری کا آرڈر دے دیا

پاک فوج نے روس کی تیار کردہ ویکسین کی 20لاکھ ڈوزز کی خریداری کا آرڈر دے دیا
پاک فوج نے روس کی تیار کردہ ویکسین کی 20لاکھ ڈوزز کی خریداری کا آرڈر دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے کورونا وائرس کے خلاف روس کی تیار کردہ ویکسین کی 20لاکھ ڈوزز کی خریداری کا آرڈر دےد یاجس پر دو لاکھ ڈوزز پر مشتمل پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پہلی کھیپ اس وقت ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر موجود ہے ،پاک فضائیہ کا طیارہ متحدہ عرب امارات سے پہلی کھیپ لے کر روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد67ہزار665 ہے اور 7 لاکھ 95 ہزار611افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار500افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 824، خیبرپختونخوا 3 ہزار804، اسلام آباد 733، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور ا?زاد کشمیر میں 517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔