کیا پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر پابندی لگادی گئی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کردیا

کیا پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر پابندی لگادی گئی ہے؟ ڈاکٹر فیصل ...
کیا پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر پابندی لگادی گئی ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں چینی ویکسین سائنو فارم پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سائنو فارم کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، جن کو سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگی ہے تو ان کو دوسری ڈوز بھی سائنو فام کی ہی لگے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی 12 مئی سے کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی تھی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اقدامات کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے، ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -