وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو بڑا حکم دے دیا

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو بڑا حکم دے دیا
وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو بڑا حکم دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شوگر فیکٹریز آرڈیننس میں کسان دوست ترامیم شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت شوگر فیکٹریز آرڈیننس لے کر آئی جس کی وجہ سےاس سال پہلی بار کسان کو وقت پر اور پورا معاوضہ ملا- جب اس آرڈیننس کو ایکٹ کے طور پر پاس کروایا گیا تو کچھ ایسی ترامیم کر دی گئیں جو کسان دوست نہیں اور کسان کو 2018 کے زمانے میں لے جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اس ایکٹ میں تمام کسان دوست ترامیم کو شامل کر کے پاس کروایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان ہر صورت کسان کا تحفظ ضروری بنائیں گے۔ پہلی بار کوئی حکومت کسان دوست پالیسی دے رہی ہے جس کے نتائج آ رہے ہیں، اسےجاری رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -