بھارت کے اندر سے بھی اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، اقوام متحدہ سے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا گیا
نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالعلوم دیوبند انڈیا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام مہتمم دارالعلوم دیوبندمولانا عبدالخالق مدراسی کی جانب سےاقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی میں عبادت کرتے معصوم مسلمانوں پر حملہ کرکے اسرائیل نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیاہے۔اس دہشت گردی اور بے حرمتی پر اقوام متحدہ کا چپ رہنا ناانصافی ہے۔اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے۔اسرائیلی فوج انسانی بستیوں پر بمباری کرنے سے بھی دریغ نہیں کررہی۔خط میں بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مظالم پر عالمی فورم پر آواز بلند کرے۔