لاہور میں دوستی نہ کرنے پر ملزم نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹبی سٹی میں دوستی نہ کرنے ملزم نے خواجہ سراوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔فائرنگ سے تیس سالہ خواجہ سرا محسن اور پچاس سالہ اللہ دتہ زخمی ہوئے،زخمی خواجہ سراو¿ں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم احمد گجر خواجہ سرا محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کا واقعہ علی الصبح ٹبی سٹی علاقے شیخوپوریاں بازار میں پیش آیا۔ افسوسناک واقعے کے بعد ملزم احمد گجر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے ملزم کو تلاش کر رہے ہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا ئیں گے۔