اسرائیلی فوج نے فلسطین کے بعد ایک اور عرب ملک پر بم برسادیئے

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے بعد ایک اور عرب ملک پر بم برسادیئے
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے بعد ایک اور عرب ملک پر بم برسادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین پر اسرائیلی فوج کی بمباری ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور آج منگل کے روز بھی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی پر درجنوں ایئرسٹرائیکس کیں جن میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ یہی نہیں بلکہ اسرائیلی فوج نے فلسطین سے نکل کر ایک اور عرب ملک پر بھی بم برسا دیئے ہیں۔ 
الجزیرہ کے مطابق یہ ملک لبنان ہے جس کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی ہے۔اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لبنان کے اس علاقے سے اسرائیل پر 6راکٹ فائر کیے گئے، جن کے جواب میں اسرائیل نے بمباری کی۔


رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے ان دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن نے آج تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ قبل ازیں صدر جوبائیڈن ’اسرائیل کے حقِ دفاع‘ کی پرزور حمایت کرتے رہے تاہم آج انہوں نے سیزفائر کی حمایت کی، تاہم انہوں نے آج بھی نیتن یاہو سے بمباری بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 212فلسطینی شہید اور 1500سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداءمیں 61بچے شامل ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 10اسرائیلیوں کی موت ہوئی ہے جن میں 2بچے بھی شامل ہیں۔