سپر سانک مسافر طیارہ تیار، اس کی رفتار کتنی ہے؟ جان کر آپ پلکیں جھپکنا بھو ل جائیں گے

سپر سانک مسافر طیارہ تیار، اس کی رفتار کتنی ہے؟ جان کر آپ پلکیں جھپکنا بھو ل ...
سپر سانک مسافر طیارہ تیار، اس کی رفتار کتنی ہے؟ جان کر آپ پلکیں جھپکنا بھو ل جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی طیارے کنکارڈ کے خاتمے کے دو دہائیاں بعد بالآخر ایک بار پھر سپرسانک مسافر طیارہ تیار کر لیا گیا ہے جو صرف 4گھنٹے میں دنیا میں کہیں بھی جا سکتا ہے۔ سی این این کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ ہے جس کا نام ایکس بی 1ہے۔ یہ خالصتاً نجی شعبے کی طرف سے تیار کیا جانے والا پہلا سپرسانک طیارہ ہے جو آواز کی رفتار سے 4گنا تیز ہے جو امریکی شہر ڈینور کی ’بوم سپرسانک‘ نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ اس تین انجنوں والے طیارے کی آزمائشی پروازیں رواں سال امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ امریکہ کے جان ایف کینیڈی سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ تک کا سفر محض 3گھنٹے میں طے کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق رواں دہائی کے دوسرے حصے میں ایسے سپرسانک طیاروں کی کمرشل پروازیں شروع ہو سکتی ہیں۔ ان کی رفتار 2700کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو گی اور ان کا کرایہ 100ڈالر تک ہو گا۔ اس ٹکٹ میں آپ دنیا میں کہیں بھی چار گھنٹے میں پہنچ سکیں گے۔ اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان طیاروں کا ایندھن ماحول دوست ہو گا اور یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ نہ ہونے کے برابر خارج کریں گے۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے کہ اس کی گھن گرج بھی کم ہو گی جس سے شور کی آلودگی بھی کم پھیلے گی۔یہ طیارہ 65سے 88مسافروں کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -