وہ پاکستانی جس نے فلسطین جانے کیلئے ویزے کی درخواست دیدی

وہ پاکستانی جس نے فلسطین جانے کیلئے ویزے کی درخواست دیدی
وہ پاکستانی جس نے فلسطین جانے کیلئے ویزے کی درخواست دیدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلاحی ادارے ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست جمع کرا دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے سعد ایدھی سمیت 5افراد کے ہمراہ فلسطین جانا چاہتے ہیں اور ان تمام افراد کے ویزے کی درخواستیں جمع کر ادی گئی ہیں تاکہ وہاں پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ”اسلام آباد میں ایدھی فاﺅنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ فلسطینی سفیر نے بتایا ہے کہ فلسطین میں ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ویزہ ملنے پر مصر کے راستے فلسطین جائیں گے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاﺅنڈیشن حکومتی مدد کے بغیر فلسطین میں اڑھائی سے تین کروڑ روپے امدادی کاموں پر خرچ کرے گی۔فلسطین میں اپنے قیام کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ فلسطین پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -