فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کا اہم اقدام، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کا اہم اقدام، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کا اہم اقدام، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد حکومت پاکستان فلسطین کے لیے طبی سامان بھجوائے گی۔اسرائیل کے حملوں کے بعد فلسطینی شہریوں کو ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی  بھی فسلطینی شہریوں کے لیے اڑھائی سے تین کروڑ مالیت کی ادویات بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

وفاقی کابینہ نے  فلسطین کو طبی امداد بھجوانے کی منظوری کے ساتھ ساتھ ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی اصولی منظوری دے دی جب کہ تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا ہے۔

مزید :

قومی -