پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد
پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نامزد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو بطور ممبر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) نامزد کردیا گیا۔ اپوا ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نائمہ خورشید کو بھی ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد پی ایچ ای سی کمیشن کے دو ممبران کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو چار سال کے لئے کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اکیڈیمکس کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر نائمہ خورشید کو ممبر کمیشن بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے  انگلینڈ سے انٹرپرنیورشپ میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے ۔ اس سے قبل وہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی بھی ممبر ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان چوہدری محمد اکرم سنٹر فار انٹرپرنیورشپ ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرپرنیورشپ میں پی ایچ ڈی کرنے اور پاکستان میں یہ ڈگری شروع کرانے والی پہلی خاتون پروفیسر ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -