وزرا اور بیورو کریسی میں جھگڑے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

وزرا اور بیورو کریسی میں جھگڑے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
وزرا اور بیورو کریسی میں جھگڑے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ماحولیات پنجاب باؤ رضوان  اور سیکرٹری ماحولیا میں تلخ کلامی اور جھگڑے کے باعث سیکرٹری زاہد حسین اپنا دفتر چھوڑ کر چلے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ  کچھ عرصہ سے صوبائی وزیر اور سیکرٹری ماحولیات کی جانب سے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے جارہے تھے۔ دونوں شخصیات کا آج آمنا سامنا ہوگیا جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر سیکرٹری ماحولیات اپنا دفتر چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔باؤ رضوان نے الزام عائد کیا  ہے کہ سیکرٹری ماحولیات  اپنے رشتے داروں کو  نواز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ باؤ رضوان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ق) سے ہے اور سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 41 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -