جہانگیر ترین کا ایک اور پاور شو ، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

جہانگیر ترین کا ایک اور پاور شو ، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ...
جہانگیر ترین کا ایک اور پاور شو ، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اچھی خاصی تعداد شریک ہے۔اس موقع پر راجہ ریاض ،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ،اسلم بھروانہ ،رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان ،عون چوہدری اورامین چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔اس موقع پر نذیر چوہان نے کہا کہ اب ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے ،اب ہمیں اس کو آگے لے کر چلنا چاہیے ۔جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ اب ہمارے لیڈر آپ ہیں اور ہم آپ ہی کی محبت وخلوص کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں ،اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین قیادت کریں ،ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

مزید :

قومی -