"مجھے آنٹی کہہ لو لیکن انہیں کچھ نہ کہنا" اپنے شوہر کو بڑی عمر کا قرار دینے پر اداکارہ غنا علی بول پڑیں

"مجھے آنٹی کہہ لو لیکن انہیں کچھ نہ کہنا" اپنے شوہر کو بڑی عمر کا قرار دینے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگل کو ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی اپنے شوہر کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئیں۔

 اداکارہ غنا علی کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں تو لوگوں نے انہیں خوب پسند کیا تاہم بعض لوگوں نے ان کے شوہر کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ اس نے جب شادی کی تصاویر دیکھیں تو پہلے یہی سمجھا کہ یہ بندہ غنا علی کا شاید چچا ہے۔

اس پر ایک خاتون نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غنا علی کون سی چُنی کاکی ہے، وہ بھی تو آنٹی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اس بے جا تنقید پر غنا علی نے انتہائی شائستگی کے ساتھ درخواست کی کہ " آپ مجھے آنٹٰ بول لو لیکن میرے شوہر کے بارے میں کچھ نہ کہو، برائے مہربانی یہ میری ایک درخواست ہے۔"

مزید :

تفریح -