تحریک انصاف کو زوردار دھچکا ، جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان ہو گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیے کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا ۔ جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ہم نیوز کے مطابق نذیر چوہان نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔