کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک 1 فرار

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک 1 فرار
کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک 1 فرار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران حالیہ دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 دہشتگردفرار ہو گیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز"نے انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے حوالے سے بتایا کہ ماڑی پور میں چھاپہ حالیہ دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی اطلاع پر مارا گیا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو کر گرفتار  دہشتگرد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوا ہے۔تاہم انچارچ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد صدر دھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں، ملزمان کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی جبکہ کارروائی کے دوران زخمی دہشتگردوں کا 1 ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد بیگ سے 1 کلو دھماکا خیز مواد، بم بنانے کا سامان اور الیکٹرانک آلات برآمد کر لیے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -