نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا
نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا  کہ نگران وزیر اعظم کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرویو شروع کر دیے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی  ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا،تکلیف کہیں اور ہے جبکہ  درد کہیں اور سے  اٹھ رہاہے،وزارتیں بانٹنے میں ان سب کے اپنے مفادات ہیں ،یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے، پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلاگیا ،کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے  سے آصف زرداری ،فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہاجارہاہے ، نیب، ایف آئی اے اوراے این ایف میں سماعت کی پیروی نہ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں،اصل مسئلہ یہ ہے کہ تکلیف کہیں ہے اور درد کہیں اور اُٹھ رہا ہے، حکومت ان سے چل نہیں رہی یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔یہ لوگ ایف آئی اے اور نیب کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ، ادارے سب کچھ دیکھ رہی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کا معاملہ عمران خان خود دیکھیں گے جبکہ سندھ میں انتخابی مہم بھی وہ خود چلائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -