ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ ، روپیہ مزید گر گیا

ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ ، روپیہ مزید گر گیا
ڈالر کی ایک اور اونچی چھلانگ ، روپیہ مزید گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، آج پھر دن کے آغاز میں ہی ڈالر نے اونچی چھلانگ ماری جس سے روپیہ مزید گر گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق  انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے   کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر  199 روپے  25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری کر لی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر  202 روپے کا ہو گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -