پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کے ارکان پورے، وزیر اعلیٰ کہیں نہیں جا رہے ، اعظم نذیر تارڑ

پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کے ارکان پورے، وزیر اعلیٰ کہیں نہیں جا رہے ، اعظم نذیر ...
پنجاب اسمبلی میں (ن)لیگ کے ارکان پورے، وزیر اعلیٰ کہیں نہیں جا رہے ، اعظم نذیر تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہو رہے ہیں اور نا انہیں کوئی ہٹا سکتا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اراکین کی تعدادپوری ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے، حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔منحرف ارکان کو نکال کر بھی پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو پی ٹی آئی پر برتری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 165 ن لیگ کے اراکین،7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے۔وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔