حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 

حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 
حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کے وفد  سے ملاقات میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پہلے بھی ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا، آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے ، پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے،  عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں ارکان پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ، سید حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود  شامل تھے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -