عمران خان نے جلسے میں لائٹنگ کا نظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ’ڈانٹ‘ پلا دی

عمران خان نے جلسے میں لائٹنگ کا نظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ’ڈانٹ‘ ...
عمران خان نے جلسے میں لائٹنگ کا نظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ’ڈانٹ‘ پلا دی

  

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کا انتظام ٹھیک نہ ہونے پر شہریار آفریدی کو ’ڈانٹ‘ پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  تحریک انصاف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سٹیڈیم تو بھرا ہوا ہے لیکن آدھا سٹیڈیم نظر ہی نہیں آرہا کیونکہ لائٹنگ ٹھیک نہیں ہے۔عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا، شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو انتظام دینا۔بعد ازاں عمران خان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر شہریار آفریدی اور ضیاءاللہ بنگش مبارکباد بھی دی۔

مزید :

قومی -