مسلم لیگ( ن) گلف ریجن کے سینئر ناءب صدر چودھری خالد بشیرکے والد انتقال کر گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان مسلم لیگ( ن) گلف و مڈل ایسٹ ریجن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری خالد بشیرکے والد گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے- چودھری خالد بشیرکے والد مرحوم چودھری بشیر احمد کی عمر 87 برس تھی اور ان کا انتقال اچانک ہارٹ اٹیک سے ان کے آبائی شہر سرگودھا میں ہوا - مرحوم چودھری بشیر احمد کے انتقال پر پی ایم ایل این امارات کے آ فیشلزنے چودھری خالد بشیرسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا ئے مغفرت کی ہے-