آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات شروع کر رہے ہیں ، خورشید شاہ 

آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات شروع کر رہے ہیں ، خورشید شاہ 
آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات شروع کر رہے ہیں ، خورشید شاہ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیر سے انتخابی اصلاحات شروع کررہے ہیں،انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قانونی اور انتخابی اصلاحات کچھ بجٹ سے پہلے کچھ بعد میں کریں گے ، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں،اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،عمران خان کے خلاف توہین مقدمات پر پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں ,عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔

مزید :

قومی -