سندھ حکومت کا انسداد منشیات قوانین میں ترمیم کا فیصلہ ، منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی 

سندھ حکومت کا انسداد منشیات قوانین میں ترمیم کا فیصلہ ، منشیات فروشوں کی ...
سندھ حکومت کا انسداد منشیات قوانین میں ترمیم کا فیصلہ ، منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی 

  

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے انسداد منشیات و تجاوزات قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ،  سندھ حکومت نے منشیات  سمگل کرنے اور بیچنے والے مجرموں کو جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق   منشیات سمگلنگ اوربیچنےمیں ملوث مجرمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی،  منشیات فروشی میں سہولت کاری کرنیوالوں کی سزاؤں میں اضافہ کیاجائےگا،  لینڈگریبنگ کرنےوالوں اور  منشیات فروشوں کےنام ای سی ایل میں شامل کرائےجائیں گے۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   منشیات فروشی کے کیسز کی فوری سماعت کیلئےالگ پراسیکیوٹر کا تقرر ہوگا، ترمیمی مسودہ کابینہ کےآئندہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔

 سندھ حکومت کولینڈگریبنگ،منشیات فروشوں کی فہرست سکیورٹی اداروں نےدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -