بھینسوں کا چارہ تیار کرتے ہوئے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ان کی تیسری اہلیہ درمیان ہونے والی کشیدگی اور میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد دانیہ شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائر ل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ” میرے اللہ نے مجھ کو میری خوشی دے دی ، میں بہت خوش ہوں “۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ دانیہ شاہ بھینسوں کیلئے چارہ ٹوکے پر کاٹ رہی ہیں اور اس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہواہے ، ویڈیو میں دانیہ شاہ کافی مطمئن دکھائی دے رہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ساتھ بالی ووڈ کا معرو ف گانا ”مجھ کو تونے ہر خوشی دیدی ، میرے مالک کرم تمہار ا ہے “۔
دانیہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس قسم کی خوشی حاصل ہوئی ہے ، یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے کچھ روز قبل طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کیئے تھے ۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔