گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے ہونےوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کے گزشتہ روز ہونےو الے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان مت ہوں ، ہم ان سے بڑے جلسے کریں گے ۔
شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے ، مل کرہی بجائیں گے ۔