مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ، عمران خان 

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ، عمران خان 
مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کی محنت پر پانی پھیر دیا ، عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان کا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این آر او 2کو اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6فیصد کی معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے ۔

سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ بھی پیش کیا جس میں انہوں نے شرح نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش کی۔

مزید :

قومی -