پنجاب میں 34 طاقتور ترین افسر تبدیل 

پنجاب میں 34 طاقتور ترین افسر تبدیل 
 پنجاب میں 34 طاقتور ترین افسر تبدیل 

  

لاہور (رپورٹ :جاوید اقبال)پنجاب حکومت نے  اعلیٰ  بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کردی رات گئے بڑی تعداد میں اعلیٰ افسر ادھر ادھرکر دیے گئے  تبادلوں کے نوٹیفکیشن سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نبیل اعوان اور چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور پورا دن تبادلوں پر تبادلہ خیال جاری رکھا آخر کار رات گئے   پنجاب کے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34افسران کے تبادلے کردئیے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا دیا،احمد عزیز تارڈ کو ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیا،کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیدیاگیاسیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سکرٹری زراعت تعینات کردیاسیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کا تبادلہ ،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری مواصلات تعینات کردیااسپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ 

اجمل بھٹی کو سیکرٹری انرجی تعینات کردیاسید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی، سیکرٹری بلدیات نعیم رﺅف کا تبادلہ کر کے سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات، اسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات ،ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سیکرٹری لیبرکا تبادلہ کر کے او ایس ڈی، کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات ، محمد عثمان انور کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا۔محمد علی عامر سیکرٹری مائنز تعینات، 

 وقاص علی محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات ،صائمہ سعید سیکرٹری ویمن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز تعیناتسمیرا صمد سیکرٹری ویمن تعینات، سیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہاﺅسنگ تعینات کردیاعلی سرفراز حسین سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیدیا گیاسیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چھٹہ کا تبادلہ نادر چھٹہ سیکرٹری خوراک پنجاب تعیناتمحمد احسن وحید سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات

سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض کا تبادلہ اسد اللہ فیض یوتھ آفیئر اینڈ سپورٹس تعینات ،سیکرٹری لائیو سٹاک حیدر شیرازی کا تبادلہ حیدر شیرازی ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعیناتکمشنر فیصل آباد زاہد حسین کاتبادلہ زاہد حسین کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینات کردیا۔

سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ کمشنر فیصل آباد تعینات ،کمشنر سرگودھا نبیل جاوید سیکرٹری سکولز پنجاب تعینات ،کمشنر ملتان ارشاد احمد کمشنر سرگودھا تعینات، محمد ظفر اقبال کمشنر بہاولپور کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فاریسٹ وائیلڈ لائف تعینات ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ راجہ جہانگیر انور کمشنر بہاولپور تعینات ،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا تبادلہ احسان بھٹہ سیکرٹری ٹورازم تعینات ،وقار اعظم ا یم ڈی پیپرا تعینات ،عثمان علی خان ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا۔کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاصلوت سعید کمشنر ساہیوال تعینات رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب، رفاقت علی کا تبادلہ رفاقت علی ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات، زمان وٹو کو رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیاذیشان جاوید ڈی جی پی ایچ اے کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا جبکہ عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -