سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر عثمان ڈار کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ، کارروائی کا مطالبہ 

سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر عثمان ڈار کا چیف سیکرٹری پنجاب کو ...
سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر عثمان ڈار کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ، کارروائی کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سیالکوٹ جلسے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر  انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

عثمان ڈار نے اپنے خط میں لکھا کہ ڈپٹی کمشنر نے زبانی طور پر جلسے کے انتظامات کا کہا اور  خود بھی  جلسہ گاہ کا دورہ کیا  ، ٹریفک کی روانی سمیت وی وی آئی پی موومنٹ کا پلان بھی فائنل کیا گیا مگر  بعد میں اچانک جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

عثمان ڈار کے مطابق  جلسے کے روز ڈپٹی کمشنر نے دفتر بلا کر کہا یہاں جلسہ نہیں کر سکتے،صبح 3 بجے پولیس فورس بلا کر ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے  کارکنان پر تشدد کیا گیا اور انہیں  گرفتار بھی کیا گیا۔

عثمان ڈار نے چیف سیکرٹری پنجاب سے  ڈپٹی کمشنر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔