نیویارک,وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انٹونی بلنکن سے اہم ملاقات آج ہو گی

نیویارک,وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انٹونی بلنکن سے اہم ملاقات آج ہو گی
نیویارک,وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انٹونی بلنکن سے اہم ملاقات آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آج  نیویارک میں امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن سے اہم ہو گی.اس ملاقات کے علاوہ بلاول بھٹو آج اقوام متحدہ میں "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن" کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے. 

بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقاتوں کے علاوہ ان کی ترکی سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں. 

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ بلنکن "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن" وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے. جس کی میزبانی امریکہ کر رہا ہے. اجلاس کا مقصد عالمی غذائی تحفظ اور غذائیت  کو مضبوط بنانا ہے.

19 مئی کو، سیکرٹری بلنکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی صدارت کی پہلی دستخطی تقریب کی صدارت کریں گے: یہ ایک کھلی بحث ہو گی جس میں عالمی توجہ تنازعات اور غذائی تحفظ کے درمیان اہم تعلقات پر توجہ مرکوز رہے گی.