سری لنکا کے خلاف وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین سکواڈز کا اعلان

سری لنکا کے خلاف وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین سکواڈز کا اعلان
سری لنکا کے خلاف وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین سکواڈز کا اعلان

  

لاہور ( افضل افتخار سے )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف 24 مئی سے شروع ہونے والی وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ سکواڈز کااعلان کردیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ اور لیگ سپنر طوبہٰ حسن کو قومی خواتین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ملتان اور لاہور سے تعلق رکھنے والی بالترتیب گل فیروزہ اور صدف شمس کو 15 رکنی قومی خواتین ایک روزہ سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔سیریز میں شامل3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔

ویمنز چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور کپتان بسمہ معروف سے مشاورت کے بعد دونوں سکواڈز کا انتخاب کیا۔انہوں  نے 9 مئی سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری پری سیریز کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 21 مئی بروز ہفتہ سے سکواڈ کو جوائن کریں گی۔سری لنکا کے خلاف لگایا جانے والا پری سیریز کیمپ آج مکمل ہوجائے گا۔ 

چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ اسماویہ اقبال نے قومی خواتین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ ز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل فیروزہ، صدف شمس اور طوبہٰ حسن  مستقبل میں بھی ویمنز کرکٹ میں بہترین اضافہ ثابت ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ان تینوں کھلاڑیوں نے دسمبر میں منعقدہ ایمرجنگ کیمپ کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا تھا، لہٰذا ان کے انٹرنیشنل کرکٹ میں داخلے کے لیے یہ  موزوں وقت ہے۔انہوں نےکہا کہ طوبہٰ حسن کو حالیہ ورلڈکپ میں بحیثیت ریزرو کھلاڑی بھیجا گیا تھا، وہ ایک اچھی سپنر ہیں جو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت بخشیں گی۔ گل فیروزہ اور صدف شمس کے کھیل میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اسماویہ اقبال نے مزید کہا کہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے لیے پری سیریز کیمپ کے دوران ٹی ٹونٹی اور پچاس اوورز کے متعدد پریکٹس میچز کھیلے گئے، جس کی بنیاد پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈز کا انتخاب کیا گیا۔وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین سیریز میں بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔

ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز۔

سپورٹ اسٹاف:

آسیہ خان (منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)، زبیر احمد (اینالسٹ)

شیڈول:

24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 

26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 

28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 

یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ 

3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ

5 جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ

مزید :

کھیل -