موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام جی سی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی شرکت

موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام جی سی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار، ...
موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام جی سی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی شرکت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس کے زیر اہتمام  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ( جی سی یونیورسٹی ) میں  روڈ سیفٹی  سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے  خصوصی  طور پر  شرکت کی۔

سیمینار میں جی سی یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی،  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کیجانب سے طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ 95 فیصد حادثات کی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی ہے ۔ دنیا میں سالانہ 13لاکھ اموات ٹریفک حادثات میں ہوتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ  اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان میں سالانہ  30 ہزارافراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوتے  ہیں  جبکہ 2لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔

ڈی آئی جی محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس  آئی جی موٹرویز   خالد محمود کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور ان کے وژن کے مطابق  ہائی ویز اور موٹرویز پر مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

سیمینارمیں طلباء سے سوالات  کا سیشن بھی کیا گیا جس میں درست جواب دینے پر  انعامات تقسیم کیے گئے۔ سیمینار میں سیکٹر کمانڈر سنٹرل ون   شہباز عالم،  وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی و  رجسٹرار جی سی یونیورسٹی روڈ سیفٹی سیمینار میں شریک ہوئے۔ 

مزید :

قومی -