ڈاکٹر عامر لیاقت کو تیسری طلاق سے قبل ہی 2خواتین نے شادی کی پیش کش کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ ملک سے طلاق سے قبل ہی 2 خواتین نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے 7 مئی کو پنجاب کے شہر بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا، اس سے قبل میزبان کی 2 شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔
تیسری اہلیہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اب 2 خواتین نے عامر لیاقت کو شادی کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی تمام عادتوں کے ساتھ قبول کرکے ان کی شریک سفر بننے کو تیار ہیں،عامر لیاقت کو شادی کی پیش کش کرنے والی دونوں خواتین کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور دونوں نے مقامی میڈیا میں ان کی تیسری طلاق کی خبریں آنے کے بعد ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
خاتون کے مطابق عامر لیاقت نے کہا تھا کہ وہ 4شادیاں کریں گے اور ان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ان کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا۔مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ 5 فٹ 10 انچ دراز قد اور 120 کلو وزن کی حامل ہیں مگر وہ عامر لیاقت سے سچی محبت کرتی ہیں اور ان کی شدید خواہش ہے کہ ٹی وی میزبان انہیں شریک سفر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، بس ٹی وی میزبان آکر ان سے شادی کرلیں۔