سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی ہوگی ،سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی ہوگی ،سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی ...
سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی ہوگی ،سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

  

جدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے سامان میں آبِ زم زم لے جانے پر پابندی عائدکردی، سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے  ائیرلائنز کو  ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ  سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی ہوگی ،تمام ایئرلائنز کو نئے ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق  جدہ یا مملکت کے کسی بھی ائیرپورٹ کے مسافر کے سامان میں آبِ زم زم کی بوتلیں شامل نہ ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -