پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ہو م سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ہو م سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان ...
پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ہو م سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ،بسمہ معروف کپتان جبکہ ٹیم میں 3نئی کھلاڑی وکٹ کیپربیٹر گل فیروزہ، لیگ سپنر طوبیٰ حسن اور صدف شمس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی سکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن پر مشتمل ہے۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے پیش نظر عائشہ نسیم، ارم جاوید ، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن کی جگہ غلام فاطمہ ، صدف شمس، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں اور چاروں کھلاڑی ہفتے سے سکواڈ کو جوائن کریں گی۔ 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو جب کہ ون ڈے میچز یکم جون ، 3 جون اور 5 جون کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔

 یاد رہے کہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان پہلی بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -