امریکہ نے ہم پر چور ، لٹیروں کو مسلط کیا ، عمران خان کا لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

امریکہ نے ہم پر چور ، لٹیروں کو مسلط کیا ، عمران خان کا لاہور بار ایسوسی ایشن ...
امریکہ نے ہم پر چور ، لٹیروں کو مسلط کیا ، عمران خان کا لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان  نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہم پر چور ، لٹیروں کو  مسلط کیا ، ہم چوروں،لٹیروں کومستردکرتےہیں۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ملکی تاریخ ہےجب تک وکلاشامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی،تحریک پاکستان کو وکلاء نےکامیاب کرایاتھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلانےساتھ دیناہے  پاکستان  کوخودمختاراورغیرت مندقوم بناناہے۔

عمران خان نے کہا کہ   جمعہ کوملتان جلسےمیں اسلام آبادکی کال دوں گا، تمام وکلانےمیرےساتھ اسلام آبادجاناہے، ہمیں روکنےکی پوری کوشش کریں گے، مجھےوکلاکی ضرورت ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بچوں  پر 40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں،  کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوسکتا ، وکلا کو چوروں کیخلاف عدالتوں میں  جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ  ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ  ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی،ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے وکلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،وکلا آئین اور قانون پر عمل داری کے محافظ ہیں،ملک بھر کے لوگ عمران خا ن کےساتھ ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -