"بلیک باکس ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ اس چینی طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا جس کے حادثے میں 132 افراد ہلاک ہوئے تھے" امریکی میڈیا کا دعویٰ

"بلیک باکس ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ اس چینی طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا جس کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں تباہ ہونے والے چینی طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے کاک پٹ میں موجود کسی شخص نے جان بوجھ کر گرایا تھا۔

چین کا بوئنگ 737-800 طیارہ کنمنگ سے گوانگ ژو جا رہا تھا جو 21 مارچ کو گوانگ ژی کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے کا رخ یکدم  اپنے راستے سے ہٹ کر نیچے کی طرف ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 123 مسافر اور نو عملے کے افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ مین لینڈ چین  میں 28 سال کے عرصے میں ہونے والا سب سے تباہ کن فضائی حادثہ تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے بار بار کی جانے والی کالز کا پائلٹس نے کوئی جواب نہیں دیا تھا، انہوں نے قریبی طیاروں سے رابطے کا بھی کوئی جواب نہیں دیا تھا جس کے بعد اس پہلو پر تفتیش کی جا رہی تھی کہ کہیں پائلٹ نے جان بوجھ کر تو طیارے کو تباہ نہیں کیا۔