"پانچ کروڑ میں بکنے والے ہمارے ایم پی اے نے گاڑی خریدلی ، اب پیسے واپس مانگے جا رہے ہیں، اب کیا ہوگا؟"  شہباز گل کا ایسا دعویٰ کہ ہنسی نہ رکے

"پانچ کروڑ میں بکنے والے ہمارے ایم پی اے نے گاڑی خریدلی ، اب پیسے واپس مانگے ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کاکہنا ہے کہ ان کے ایک منحرف ایم پی اے سے پیسے واپس مانگے جا رہے ہیں لیکن وہ ان پیسوں کی گاڑی خرید چکے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا " ہمارے نشان پر جیتے ایک صاحب جو پنجاب میں بکے تھے۔جب ان سے کہا گیا کہ نہ بکیں تو وہ بہتر قیمت پر ہمارے پاس بھی دوبارہ بکنے کو تیار تھے لیکن خان کا فیصلہ تھا خریدو فروخت نہیں کرنی۔"

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب اس ایم پی اے سے پیسے واپس مانگے جا رہے ہیں اور وہ دے نہیں پا رہے۔ "کل رات ان کو فون کر کےخریدنے والوں نے پانچ کروڑ واپس مانگا لیکن وہ تو گاڑی خرید چکے، اب کیا ہو گا۔"

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم پی ایز پر اپنی پارٹی کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اپنی رائے میں قرار دیا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا۔ عدالتِ عظمیٰ کی اس رائے کے بعد پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران جنم لینے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -